بھٹکل 20/فروری (ایس اونیوز) تعلقہ کے مرڈیشور میں بیلور نیشنل ہائی وے پربھٹکل میونسپالٹی کی کوالیس کار اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک سوار شدید زخمی ہوگیا جسے مرڈیشور کے پرائیویٹ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال روانہ کیا گیا ہے۔ حادثہ بدھ کی شام قریب چھ بجے پیش آیا۔
زخمی بائک سوار کی شناخت سدانند سُکرا نائک (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو مرڈیشور کے بستی مکّی سے منکی کی طرف جارہا تھا، جبکہ کوالیس، کاروار سے بھٹکل آرہی تھی۔ بیلور نیشنل ہائی وے پر دونوں سواریوں کی ٹکر ہوئی۔
کوالیس کار پر بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفسر ایم آر مُنجی، میونسپل انجینئر وینکٹیش ناوڑا، جالی پٹن پنچایت چیف آفسروینو گوپال شاستری، شرالی جنتا ودیالیہ کالج کے پرنسپال رام رتن موجود تھے جو کاروار ڈی سی آفس میں انتخابات کے تعلق سےمنعقدہ میٹنگ میں شرکت کے بعد واپس بھٹکل لوٹ رہے تھے۔ کوالیس کار کی ڈرائیونگ واسو نائک کررہے تھے۔ حادثے میں کوالیس کار کو شدید نقصان پہنچا ہے، البتہ کوالیس پر سوار سبھی لوگ محفوظ ہیں۔
مرڈیشور پولس تھانہ میں حادثہ کے تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔